18 مارچ ، 2015
اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے ۔ اجلاس میں ارسا ایکٹ 1992میں ترمیم سمیت مردم شماری اور حلال فوڈ اتھارٹی کے قیام کے بل 2014 اور پاور پالیسی منظوری کیلئے پیش ہو نگے۔اسلام آباد میں ہونے والی مشترکہ مفادات کونسل میں کُل گیارہ نکاتی ایجنڈا پر بات ہو گی۔ذرائع کے مطابق ارسا ایکٹ 1992میں ترمیم کی سمری خیبر پختونخواہ کے مطالبے پرمشترکہ مفادات کونسل کو بھیجی گئی ہے زرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے حصے کا پانی پنجاب اور دوسرے صوبے استعمال کر رہے ہیں ۔ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اجلاس میں مائع گیس کی پیداوار اور تقسیم کی پالیسی 2014 منظوری کیلئے پیش ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ آغاز حقوق بلوچستان کے تحت پی پی ایل ، او جی ڈی سی ایل اور سوئی سدرن کے 20فیصد حصص کی تقسیم پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔