19 مارچ ، 2015
تونس.......تیونس کے صدر الباجی قائد السبسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں کسی قسم کا رحم نہیں برتا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ملک دہشت کے خلاف حالتِ جنگ میں ہے ۔تیونس میں عجائب گھر پر مسلح افراد کے حملے میں 17 غیر ملکی سیاحوں سمیت 19 افراد کی ہلاکت بعد صدر الباجی قائد السبسی نے ایک بیان میں کہا کہ،ملک دہشت گردی کے خلاف حالتِ جنگ میں ہے ۔سرکاری ٹیلی وژن پر خطاب میں تیونس کے صدرنے کہا کہ کہ،یہ اقلیتی درندے ہمںی خوفزدہ نہیں کر سکتے،ہم اُن کے خلاف آخری حد تک رحم کئے بغیرمزاحمت کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ جمہوریت کی فتح ہو گی اور یہ قائم رہے گی۔۔تیونس کے وزیرِ اعظم الحبيب الصيد نے کہا کہ یہ ہماری تاریخ کا ایک سنگین لمحہ ہے اور ہماری مستقبل کے لیے دفاع کا لمحہ ہے۔بدھ کو مسلح حملہ آوروں نے دارالحکومت تونس میں پارلیمان کے قریب واقع بباردو عجائب گھر پر حملہ کیاتھاحملے کے بعد سکیورٹی فورسز کے حملے میں دو حملہ آور اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔