دنیا
19 مارچ ، 2015

فرانس:مشتاق جدون کی سربراہی میںتحریک انصاف کی مصالحتی کمیٹی

 فرانس:مشتاق جدون کی سربراہی میںتحریک انصاف کی مصالحتی کمیٹی

پیرس ......ر ضا چوہدری ......پاکستان تحریک انصاف کی اورسیز چپٹر کے سربراہ ڈاکٹر ہمایوں مہمند اور احمد جواد نے یورپی ممالک میں پارٹی کے اندر بعض معاملات اور اختلافات کو اورسیز سطح پر ہی حل کرنے کےلئے معروف صنعت کار اور پارٹی کے سینئر رہنما مشتاق خان جدون کی سربراہی میںپانچ رکنی مصالحتی کمیٹی نامزد کر دی ہے۔اس کمیٹی میں پارٹی کے سینئر ممبران کوشامل کیا گیا ہےجس میں سیکرٹری یاسر قدیر جبکہ دیگر ارکان میں میاں ذوالفقار آحمد جتالہ راجہ ابرار کیانی اور چوہدری ابوبکر گوندل شامل ہیں ۔واضع ہو کہ کمیٹی سیکرٹری یاسر قدیر نے گذشتہ دنوں اسپین میں پارٹی کے اندر اختلافات ختم کرکے ان تمام پارٹی ر ہنماؤں اور عہدیداروں کو ایک میز پر بیٹھا کر نہ صرف ان کے اختلافات کو ختم کرایا بلکہ اسپین میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر انہیں متحد کیا۔

مزید خبریں :