دنیا
19 مارچ ، 2015

بھارت: زیادتی کے واقعات،خواتین کیلئے مخصوس ریوالورمتعارف

بھارت: زیادتی کے واقعات،خواتین کیلئے مخصوس ریوالورمتعارف

نئی دہلی......بھارت میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کےبعد ریاست اتر پردیش میں خواتین کے لئے خاص طور پر ہلکے وزن کا ریوالور متعارف کرایا گیا ۔نِربھیک نامی یہ ریوالور خاص طور پر خواتین کو ذاتی تحفظ کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 2012 میں دہلی میں 23 سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ اس ریوالور کی تیاری ایک اہم بنیاد بنا۔ اعشاریہ تین دو بور کے اس ریوالور کا وزن صرف 525 گرام ہے اور اس کی رینج دس سے پندرہ میٹر ہے جبکہ قیمت سوا لاکھ روپے کے قریب ہے۔بھارت کی بعض شمالی ریاستوں میں یہ ریوالور پہلے ہی دستیاب ہے۔ جموں و کشمیر میں بھی اس ریوالور کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بھارت میں خواتین پر تشدد کے واقعات عام ہیں ، اسی لیے شہری علاقوں میں عورتیں عام طور سے مرچ والے اسپرے اور چھوٹے سائز کی چھریوں کے ساتھ ہی گھر سے نکلتی ہیں۔

مزید خبریں :