پاکستان
04 مئی ، 2012

ایفی ڈرین کیس: اے این ایف کا علی موسیٰ گیلانی کو دوبارہ بلانے کا فیصلہ

ایفی ڈرین کیس: اے این ایف کا علی موسیٰ گیلانی کو دوبارہ بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد … اے این ایف نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں علی موسیٰ گیلانی کو 12 مئی کو دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کو بھی 8 مئی کوطلب کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کو پوچھ گچھ کیلئے ایک بار پھر طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی ادویات بنانے والی کمپنی گریس فارما کے مالک ہیں اور ان سے 8 مئی کو پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 مئی تک ادویات بنانے والی 24 کمپنیوں کے مالکان کو بلایا جائیگا ، سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین اور خوشنودی لاشاری کو بھی جلد بلایا جائیگا ۔

مزید خبریں :