دنیا
22 مارچ ، 2015

بھارت : اسکول پرنسپل کی 7 سالہ بچی سے جنسی زیادتی

بھارت : اسکول پرنسپل کی 7 سالہ بچی سے جنسی زیادتی

گجرات......بھارت میں ایک اسکول پرنسپل نے فیس جمع نہ کروانے پر دوسری کلاس کی سات سالہ بچی کو اپنی جنسی ہوس کی بھینٹ چڑھادیا۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر ناوساری میں پیش آیا ، بچی کی والدہ کی درخواست پر اسکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈيا رپورٹ کے مطابق بچی کے والدین محنت مزدوری کر کے گھر کی گاڑی کھینچتے ہيں اور وہ گذشتہ چھ ماہ سے اسکول فیس جمع کروانے سے قاصر تھے ، لیکن پرنسپل نے تین ہزار روپے کی مجموعی فیس کے بدلے معصوم بچی کو اسکول میں ہی اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کو جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :