25 جنوری ، 2012
کوئٹہ … میکانگی روڈ پر فائرنگ سے ایف آئی اے انسپکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق میکانگی روڈ پر نامعلوم افراد نے ایف آئی اے انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انسپکٹر اپنے دو دوستوں سمیت جاں بحق ہوگئے، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔