پاکستان
04 مئی ، 2012

پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں، آسٹریلوی ہائی کمشنر

لاہور … آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹم جارج نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا خواہشمند ہے۔ لاہور میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کولمبو میں پاکستان کے ساتھ میچ ہورہے ہیں، حالات ٹھیک ہونے پر پاکستان بھی آئیں گے۔ ٹم جارج کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا پاکستان کے زرعی اور توانائی کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے، پنجاب حکومت کے تعاون سے مختلف علاقوں میں اسٹریس پلانٹ لگارہے ہیں۔

مزید خبریں :