پاکستان
04 مئی ، 2012

ای سی سی : انٹراسٹیٹ گیس سسٹم کو ترکمانستان سے معاہدے کا اختیار

اسلام آباد … اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کو ترکمانستان سے گیس کی خرید و فروخت کا معاہدہ کرنے کا اختیار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر جلد عملدرآمد کیا جائے۔ وزارت پیٹرولیم کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی سر براہی میں گیس کے درآمدی منصوبوں پر ای سی سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت پیٹرولیم کی کمپنی انٹرا سٹیٹ گیس سسٹم کو اختیار دیا گیا کہ وہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس کی درآمد کیلئے ترکمانستان سے گیس کی خرید و فروخت کے معاہدے کو جلد عملی جامہ پہنائے۔ اجلاس میں ایران سے گیس کی درآمد کے منصوبے کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور اور ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر ندیم الحق نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :