04 مئی ، 2012
پشاور … خیبر پختونخوا حکومت نے نجی اور سرکاری اسکولوں کو ہفتہ وار 2چھٹیوں کے فیصلے سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں تعلیم کو فروغ دینا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ترجمان کے مطابق تعلیم کو فروغ دینے اور نصاب کی بروقت تکمیل کیلئے اسکولزکو 2 چھٹیوں کے فیصلے سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تمام ضلعی دفاتر بھی کل ہفتے کو کھلے رہیں گے۔