04 مئی ، 2012
لاہور … مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کل ٹیکسلا میں جلسہ عام سے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، مئی میں عدالتی فیصلوں پر عمل نہ ہوا تو فیصلہ کن لانگ مارچ کریں گے۔ لاہور جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد تک احتجاجی جلسوں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جلسوں اور ریلیوں کی تاریخوں میں رد و بدل مقامی رہنماوٴں کی درخواست پر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا مئی میں احتجاجی جلسے اور جلوس نکالے جائیں گے، اگرحکومت نے پھر بھی عدالتی فیصلوں پر عمل نہ کیا گیا تو حکومت کیخلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کریں گے۔