04 مئی ، 2012
پشاور … پشاور کی احتساب عدالت نے سابق سپرنٹنڈنٹ فرنٹیئر کور کو کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق سپرنٹنڈنٹ فرنٹیئر کور اجمل خان کوالزام ثابت ہونے پر 2 سال قید اور 73لاکھ ، 53 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ نیب نے ملزم کے خلاف ریفرنس 2008ء میں دائر کیا تھا جن کیخلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام تھا۔