04 مئی ، 2012
کوئٹہ … حکومت نے وعدے کے برعکس خاموشی سے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں پرائیویٹ سیکٹر سے چیف ایگزیکٹو تعینات کر دیا، پیپکو انجینئرز نے فیصلے پر احتجاج کیا ہے۔ پیپکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت نے باہر سے افسران نہ لگانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب خاموشی سے کیسکو میں نئے سربراہ کی نجی شعبے سے تعیناتی کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے خلاف پیر سے پیپکو دفاتر میں ہڑتال کی جائے گی، تمام انجینئرز اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، باہر سے آنے والے چیف ایگزیکٹو کو دفتر میں نہیں بیٹھنے دینگے، ضرورت پڑنے پر ملک بھر کی بجلی بھی بند کی جا سکتی ہے۔