04 مئی ، 2012
کراچی … سندھ ہائیکورٹ نے ارباب غلام رحیم کی نااہلی کیخلاف پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے ان کی تھرپارکر کی سیٹ پر ضمنی انتخاب کے حکم امتناع میں 11مئی تک توسیع کردی۔ جسٹس منیب اختر اور جسٹس حسن اظہر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ سرکاری وکیل کی جانب سے اس معاملے پر فل بینچ تشکیل دینے کی درخواست بھی کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور حکم امتناع میں 11مئی تک توسیع کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار نے موٴقف اختیار کیا کہ ارباب غلام رحیم کو انتقامی کارروائی کرکے نااہل قرار دیا کیونکہ انہوں نے سینیٹ کے انتخابات میں حکمران جماعت کی حمایت نہیں کی تھی۔