پاکستان
04 مئی ، 2012

سوئی گیس حکام نے حکم امتناعی پر چلنے والے تمام کنکشن کاٹ دیئے

اسلام آباد … سوئی گیس حکام نے وفاقی محتسب اور اوگرا کی طرف سے حکم امتناعی پر چلنے والے تمام کنکشن کاٹ دیئے۔سوئی گیس حکام کے مطابق 200 سے زائد صارفین کو گیس چوری پر جرمانہ کیا گیا جس پر انہوں نے وفاقی محتسب اور اوگرا سے رجوع کیا اور 25 فیصد رقم جمع کرا کے کنکشن بحال کرا لیا۔ حکام کے مطابق ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید کی ہدایت پر تمام کنکشن کاٹ دیئے گئے۔ اگلے مرحلے میں سول کورٹس سے حکم امتناعی حاصل کرنے والے کنکشنز بھی کاٹنے پر غور کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں سوئی گیس کمپنی سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اس وقت سول عدالتوں سے حکم امتناعی لے کر فائدہ اٹھانے والے ہزاروں صارفین محکمے کے اربوں روپے دبا کر بیٹھے ہیں۔

مزید خبریں :