04 مئی ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ میں قومی احتساب بیورو بلوچستان نے جعلی کاغذات پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کے الزام میں اشتہاری ملزم عبدالعلیم کوگرفتار کرلیا۔ قومی احتساب بیورو بلوچستان کے ذرائع کے مطابق ملزم عبدالعلیم نے 5 مزید ملزمان کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 46لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا تھا۔ ملزم کو 26جون 2007ء کو اس الزام میں احتساب عدالت کوئٹہ سے 3 سال قید بامشقت سزا ہوچکی ہے۔