24 مارچ ، 2015
اسلام آباد........ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لی پیک نے کہا ہے کہ اس مالی سال میں جون تک مزید 70 کروڑ ڈالر فراہم کریں گے، پاکستان میں توانائی کا بحران معیشت کے لیے سب سے بڑا رسک ہے۔اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے 2014ء کا اقتصادی جائزہ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سرکلر ڈیٹ 300 ارب روپے تک ہے اور حکومت نےبنکوں سے ایک ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہواہے۔ ورنر لی پیک کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران اور ضرورت کے مطابق قرض نہ ملنے سے بڑے پیداواری یونٹس کی ترقی ہدف سے کم رہی۔