پاکستان
12 جنوری ، 2012

پیر صاحب پگارا کی میت سکھر ائر پورٹ پہنچ گئی

پیر صاحب پگارا کی میت سکھر ائر پورٹ پہنچ گئی


سکھر…پیر صاحب پگاراکی میت سکھر ائر پورٹ پہنچ گئی ہے ،میت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پیر جو گوٹھ روانہ کردیا جائیگا۔ پیرصاحب پگارا کی میت پی آئی اے کی پرواز پی کے 788 کے ذریعے صبح تقریبا سوا 6 بجے لندن سے کراچی ائیرپورٹ پہنچا ئی گئی۔ بعد میں میت کو خصوصی طیارہ سی130 کے ذریعے سکھر ائیرپورٹ کے روانہ کردیا گیا۔موسم کی خراب کے باعث میت کو کچھ دیر کے لئے جیکب آباد ائر بیس اتارا گیا جیسے ہی موسم صاف ہوا تو میت کو سکھر ائر پورٹ روانہ کردیاگیا ،میت کے ہمرا پیر پگارہ کے بیٹے پیرصبغت اللہ راشدی،پیر صدر الدین راشدی ،صوبائی وزیر آغا سراج درانی بھی موجود ہیں۔سکھر ائیرپورٹ سے پیرصاحب پگارا کی میت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پیر جو گوٹھ روانہ کیا جائے گا جہاں انکی تدفین کی جائے گی۔

مزید خبریں :