,
Time 06 مارچ ، 2025
صحت و سائنس

کیا آپ کو بھی نیند نہیں آتی؟ وہ غذائیں جو آپکی پرسکون نیند میں مددگار ثابت ہونگی

کیا آپ کو بھی نیند نہیں آتی؟ وہ غذائیں جو آپکی پرسکون نیند میں مددگار ثابت ہونگی
یہ تمام غذائیں آنتوں کی بہتر صحت سے منسلک ہیں، جو بہتر نیند کو فروغ دینے میں بھی مدد کرتی ہیں__فوٹو: فائل

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں معیاری نیند اور آنتوں کے لیے صحت مند غذا جیسے پروبائیوٹکس، پری بائیوٹکس اور فرمینٹڈ (خمیر شدہ) کھانے کے درمیان مثبت تعلق پایا گیا ہے۔

ہماری روزانہ ذہنی اور جسمانی صحت کی بہتری کے لیے اچھی نیند بے حد ضروری ہے اور  نیند میں خلل نیند کے معیار میں کمی کا باعث بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں صحت کے مسائل کا خطرہ ہوتا ہے۔ 

جرنل آف فوڈ سائنس میں شائع ہونے والے ایک حالیہ جائزے میں کھانے کی 5 مختلف کیٹیگریز کی نشاندہی کی گئی ہے جو اچھی نیند کو فروغ دینے میں مدد کر سکتی ہیں۔

یہ تمام غذائیں آنتوں کی بہتر صحت سے منسلک ہیں،جو بہتر نیند کو فروغ دینے میں بھی مدد کرتی ہیں۔

بہتر نیند کے لیے کھانوں کے 5 گروپس:

1) پروبائیوٹکس:

پروبائیوٹکس زندہ مائیکرو آرگینزمز ہیں جن کے استعمال پر صحت کے فوائد ہوتے ہیں، ایک تحقیق میں 40 صحت مند لوگوں میں 4 ہفتوں تک 200 ملی گرام ایک دن میں پروبائیوٹکس کے اثرات کی تحقیقات کی گئیں اور پھر ان میں نیند کے معیار میں نمایاں بہتری دیکھی۔

پروبائیوٹکس کن کھانوں میں پایا جاتا ہے؟

* دہی

* بٹر ملک

* فرمینٹڈ ملک

* سویا ملک

2) پری بائیوٹکس:

ہمارے معدے کی نالیوں میں تقریباً 100 ٹریلین مائیکر آرگینزمز ہوتے ہیں جنہیں گٹ مائیکرو بایوم کہا جاتا ہے۔ پری بائیوٹکس فائبر کی قسمیں ہیں۔

اگر آپ کا نظامِ ہاضمہ بہتر ہوگا اور آپ کی نیند بھی اچھی ہوگی۔ 

پری بائیوٹکس کن کھانوں میں پایا جاتا ہے؟

* لہسن

* پیاز

* کیلے

* ڈبل روٹی

* گندم

* سریلز

3) سِن بائیوٹکس:

سِن بائیوٹکس پروبائیوٹکس اور پری بائیوٹکس کا ایک مجموعہ ہے جو آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ 

یہ کن کھانوں میں ہوتا ہے؟

* دہی

* پنیر کی مختلف اقسام

* آئس کریم

* دہی پر مشتمل مشروبات

4) پوسٹ بائیوٹکس:

پوسٹ بائیوٹکس غیر فعال مائیکروآرگینزمز یا ان کے اجزاء ہیں جو آنتوں کی صحت اور مجموعی صحت میں حصہ ڈالتے ہیں۔ وہ اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب گٹ کے فائدہ مند بیکٹیریا پری بائیوٹکس یا پروبائیوٹک اجزاء کو میٹابولائز کرتے ہیں۔

اس میں اچاری کھیرے، کمچی، بٹر ملک، دہی وغیرہ۔

5) فرمینٹڈ فوڈز:

خمیر شدہ کھانوں کو ایک پرانے عمل کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ کیا جاتا ہے جو کھانے کی شیلف لائف، غذائیت کی قیمت کو بڑھاتا ہے اور صحت بخش پروبائیوٹکس کی خوراک بنتا ہے۔ 

اس کیٹیگری میں کمچی، دہی، پنیر وغیرہ

مزید خبریں :