26 مارچ ، 2015
کراچی.......کے الیکٹرک بلز کی عدم ادائیگی کے باعث مچھیروں کی قدیم بستی ابراہیم حیدری کی بجلی منقطع کردی۔ترجمان فشر فوک فورم کمال شاہ کے مطابق کےالیکٹرک نے بلز کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی بند کی ہے۔ 2 لاکھ کی آبادی واے ابراہیم حیدری کی نصف آبادی نے بجلی کے بلز اداکئے ہیں۔جنیوں نے بلز ادا کئے انہیں بھی شدید گرمی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بجلی کل کاٹی گئی اب تک بحال نہیں کی گئی۔کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف آج دوپہر 2 بجے ابراہیم حیدری میں احتجاج کیا جائے گا۔