26 مارچ ، 2015
پشاور......پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) چھو ڑ کر کہی نہیں جا رہا مسلم لیگی ہوں اور مر تے دم تک مسلم لیگی ہی رہو ں گا،نواز شریف کل بھی میرے قائد تھے آج بھی اور ہمیشہ رہیں گے ،پشاور میں گفتگو کرتے ہو ئےارباب خضر حیات نے وضاحت کرتے ہو ءے کہا کہ گورنر ہاوس پشاور میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت پارٹی ورکرز کنونشن میں شر کت نہ کر نے کا فیصلہ گورنر خیبر پختونخوا سرادر مہتاب عباسی کے پارٹی کا رکنوں کیساتھ منفی رویئے کے باعث کیا گیا ۔گورنر خیبر پختون خوا پر تنقید کرتے ہو ئےان کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے اپنے وزارت اعلیٰ کے دور میں پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کر کے وزیراعلیٰ ہاوس کے دروازے بند کر دئے تھے ایک مرتبہ پھر انہوں نے کارکنوں کے ساتھ وہ ہی رویہ روا رکھا ہوا ہے،انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک سردار مہتاب گورنر رہیں گے گورنر ہائوس نہیں جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے کارکن پارٹی کا قیمتی سر ما یہ ہے کیونکہ آج اگر ملک میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم و دائم ہے تو صرف اور صرف خیبر پختونخوا کے لیگی کارکنوں کے مر ہون منت ہے جنہوں نے مشرف دور میں بیش بہا قر با نیاں دیکر پارٹی کے وجود کو زندہ رکھا ۔