پاکستان
27 مارچ ، 2015

منی لانڈرنگ کیس: آیان علی کی جانب سے فراہم ثبوت مشکوک ہیں

منی لانڈرنگ کیس: آیان علی کی جانب سے فراہم  ثبوت مشکوک ہیں

اسلام آباد........کسٹم ذرائع کاکہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل آیان علی کی جانب سے 5 لاکھ ڈالر کے بارے میں فراہم کئے گئے ثبوت مشکوک ہیں۔کسٹم ذرائع کاکہنا ہے کہ آیان علی کے بیان حلفی کی جانچ پڑتال کے لئے متعلقہ اسٹاپ فروش اور پراپرٹی ڈیلر کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ آیان علی کی جانب سے 5 لاکھ ڈالر کے بارے میں فراہم کئے گئے ثبوت مشکوک ہیں۔بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر ماڈل آیا ن علی کے سامان سے دبئی جاتے ہوئے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد کئے گئے تھے۔

مزید خبریں :