پاکستان
27 مارچ ، 2015

اسلام آباد : انسداددہشتگردی عدالت میں ججزنظربندی کیس کی سماعت

اسلام آباد : انسداددہشتگردی عدالت میں ججزنظربندی کیس کی سماعت

اسلام آباد.......ججز نظربندی کیس میں ملزم پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ جمع نہ کرانے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت کی ۔ پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی جس پر پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے اعتراض اٹھا یا کہ درخواست میڈیکل رپورٹ کے بغیر جمع کرائی گئی ہے اسے منظور نہ کیا جائے۔ عدالت نےریمارکس دیےکہ آئندہ سماعت پر میڈیکل رپورٹ پیش نہ کی گئی تو ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ آئندہ سماعت پر بیماری کا مکمل ریکارڈ پیش کردیا جائےگا۔مقدمے کی مزید سماعت 10 اپریل کو ہو گی۔

مزید خبریں :