پاکستان
27 مارچ ، 2015

مشرق وسطی کی جنگ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ یا وعدہ نہیں کیا ، خواجہ آصف

مشرق وسطی کی جنگ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ یا وعدہ نہیں کیا ، خواجہ آصف

اسلام آباد.........وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا، تاحال کسی جنگ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے نہ وعدہ۔ کسی بھی فوجی اقدام سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خواجہ اصف نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب کے دفاع کی بات کی ہے،کسی جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا، ایسا کوئی بھی اقدام نہیں کیا جائے گا جس کے منفی اثرات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ میں شمولیت کا فیصلہ یا وعدہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلم امہ اس وقت تفرقے کا شکار ہے، مسلم ممالک کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پاکستان مسلم امہ میں اختلافات ختم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔ امید ہے کہ عرب لیگ اس مسئلے کا حل نکال لے گی۔

مزید خبریں :