27 مارچ ، 2015
پشاور......الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن جاوید نسیم کے خلاف دائر ریفرنس خارج کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ جس میں خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم پر سینیٹ انتخاب میں پرائیویٹ امیدوار کے تجویز کنندہ بننے پر اعتراض کیا گیا تھا، تحریک انصاف کا مؤقف تھا کہ جاوید نسیم نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف وزری کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد جاوید نسیم کے خلاف دائر ریفرنس خارج کر دیا۔