پاکستان
27 مارچ ، 2015

سابق صوبائی وزیر بشیر احمد بلور پر خودکش حملے میں اہم پیش رفت

سابق صوبائی وزیر بشیر احمد بلور پر خودکش حملے میں اہم پیش رفت

پشاور.......سابق صوبائی وزیر بشیر احمد بلور پر خودکش حملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ گرفتار ملزم فضل محمد نے دوران تفتیش اہم راز اگل دیئے۔ ذرائع کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملزم فضل محمد نے دوران تفتیش بشیر بلور خودکش حملے میں حملہ آوروں کی معاونت کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزم فضل محمد خودکش حملہ آور کو فاروق کے نام سے جانتا تھا۔ ملزم نے مزید بتایا کہ ملزمان نے خودکش حملہ آور کو دو دن گھر میں رکھا اور تیسرے روز حملے کے لئے بھیج دیا۔ بشیر بلور پر سال 2012 میں خودکش حملہ ہوا تھا۔ جس میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :