پاکستان
27 مارچ ، 2015

کوٹری اور جامشورو میں ٹارگٹیڈ آپریشن، 37افغانی گرفتار

 کوٹری اور جامشورو میں ٹارگٹیڈ آپریشن، 37افغانی گرفتار

کوٹری /جامشورو.......قومی ایکشن پلان کے تحت پولیس اور رینجرز کی کوٹری اور جامشورو کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹیڈ آپریشن کے تحت 37افغان باشندوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ایس ایس پی جامشورو کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کے مطابق جامشورو اور کوٹری میں کاروائی کے دوران گرفتار افراد کے قبضے سے جعلی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار شدگان سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔تمام افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی قومی ایکشن پلان کے تحت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :