27 مارچ ، 2015
اسلام آباد........چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل احسن بھون کا کہنا ہے کہ جس طرح ججوں کے خلاف شکایت کا فیصلہ جج کمیٹی ہی کرتی ہے، اسی طرح کسی بھی وکیل کے لائسنس کی معطلی کا اختیار صرف بار کونسل کے پاس ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں احسن بھون نےکہاکہ وکلاء کے لائسنس کی معطلی کا اختیار سیکشن چون کے تحت بار کونسل کے پاس ہونا چاہیے، وکلاء کا ایک وفد اس سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کرے گا۔ انہوں نےکہاکہ چیف جسٹس وکلاء کے معاملات میں لائسنس معطلی کے فیصلوں پر نرمی اختیار کریں۔