27 مارچ ، 2015
اہور .......لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد اپنے عہدے سے ریٹائرہوگئے۔ ان کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمدکے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب میں نامزد چیف جسٹس منظور ملک،جج صاحبان اورعدالتی افسروں نے شرکت کی،نئے چیف جسٹس اورججوں کی طرف سےجسٹس خواجہ امتیازاحمد کویادگاری شیلڈاورگلدستہ پیش کیاگیا۔ جسٹس خواجہ امتیاز احمد 17 جون2014ء کو چیف جسٹس مقرر ہوئے تھے۔