پاکستان
27 مارچ ، 2015

کراچی : شرجیل میمن نے مزید غیرقانونی شادی ہال مسمار کرادیئے

کراچی : شرجیل میمن نے مزید غیرقانونی شادی ہال مسمار کرادیئے

کراچی.......سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی شادی ہالوں اور تجاوزات کے خاتمے میں کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔ کراچی میں شرجیل میمن کی نگرانی میں شہری انتظامیہ کے اہلکاروں نے ناظم آباد اور ایف بی ایریا میں غیر قانونی شادی ہال مسمار کئے ۔ شادی ہال منہدم کرنے کے بعد میڈیا سےگفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جہاں بھی سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ ہوا، وہاں کارروائی کی جائے گی۔ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ کے دور میں جو الاٹمنٹ دی گئیں وہ سب غیر قانونی تھیں، رفاہی پلاٹوں پر قائم شادی ہال شہریوں پر ظلم ہے۔

مزید خبریں :