27 مارچ ، 2015
لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پرگفتگو ہوئی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میںملکی و بین الاقوامی صورتحال ، ملک کی مجموعی سیاسی ، معاشی اور امن وامان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو میں بالخصوص سعودی عرب اور یمن کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیاگیاکہ اس تنازعہ میں پاکستان کی شمولیت یا عدم شمولیت کا جائزہ لینے کیلئے فوری طورپر کل جماعتی کانفرنس ، اے پی سی بلانے کی ضرورت ہے خواہ وہ پیپلزپارٹی ہی کی جانب سے کیوں نہ ہو۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کل جماعتی کانفرنس میں موجودہ ملکی وبین الاقوامی صورتحا ل بالخصوص موجودہ صورتحال میں پاکستان کی شمولیت یاعدم شمولیت کے بارے میں بحث کی جائے اور وہ فیصلہ کیاجائے جو صرف اور صرف پاکستانی مفادات کے مطابق ہو۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤںنے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور ایک دوسرے کی صحت وتندرستی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔