28 مارچ ، 2015
صنعا........ یمن میں پاکستانی سفارت خانے کی ہدایت پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد صنعا کے پاکستانی اسکول پہنچ گئی، جہاں سے گاڑیوں کا قافلہ انہیں حدیدہ کے ہوائی اڈے لے جائے گا، جہاں سے انہیں پاکستان لایا جائے گا۔ہوائی اڈے پر پاکستانیوں کو وطن واپس لینے کے لیے خصوصی طیارے تیار کھڑے ہیں۔ پاکستانی اسکول پہنچنے والوں میں کئی پاکستانی خاندان شامل ہیں جن میں عورتیں اور بچے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔پاکستانی اسکول سے جو گاڑیوںکا قافلہ ہوائی اڈے کی جانب روانہ ہوگا اس میں 12سے 13گاڑیاں ہیں، جبکہ وہاں موجود افراد کو بتایا گیا ہے کہ ان کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔