پاکستان
28 مارچ ، 2015

صنعا سے سیکڑوں پاکستانیوں کا قافلہ حدیدہ کیلئے روانہ

صنعا سے سیکڑوں پاکستانیوں کا قافلہ حدیدہ کیلئے روانہ

صنعا......یمن کے شہر صنعا کے پاکستانی اسکول میں جمع سیکڑوں پاکستانیوں کا قافلہ حدیدہ ائرپورٹ کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ جیو نیوز کو صنعا کے پاکستانی اسکول میں جمع ہونے والے پاکستانیوں کی ویڈیو موصول ہوئی ہے جو یمن میں مقیم ایک پاکستانی علی حسن نے بھیجی ہے۔ یہ افراد پانچ گھنٹے کے سفر کے بعد حدیدہ پہنچیں گے جہاں سے انہیں پاکستان لایا جائے گا۔ پاکستانیوں کو وطن واپس لینے کے لیے خصوصی جہاز تیار کھڑے ہیں جبکہ ہم وطنوں کی بحفاظت واپسی کے لیے پاکستانی عوام دعاگو ہیں۔

مزید خبریں :