28 مارچ ، 2015
صنعا........وزیراعظم نواز شریف نے یمن میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے اور پاکستانی سفیر عرفان شامی کو ہدایت دی ہے کہ ہر پاکستانی شہری کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔اس سے قبل یمن میں پاکستانی سفیر عرفان شامی کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صنعا میں اس وقت تقریباً ایک ہزار پاکستانی موجود ہیں جنہیں بحفاظت نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محصور پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے میں کافی مشکلات ہیں، الحدید ایئر پورٹ محفوظ ہے، پہلے محصور پاکستانیوں کو وہاں پہنچایا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعا سے الحدید کا سفر 3 گھنٹے کا ہے اور اس حوالے سے تیاری کر لی گئی ہے،صورتحال کافی مشکل ہے، لوگوں کی دعائیں اور تعاون درکار ہے۔