30 مارچ ، 2015
اسلام آباد...........وزیر اعظم کے پولیٹکل سیکریٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے بیرسٹر سلطان کو کم ووٹ دے کر عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان نے میرپور آزاد کشمیر کے ضمنی انتخاب میں کل پندرہ ہزار، چھ سو، اکانوے ووٹ حاصل کیے ہیں، جبکہ 2011 میں انہوں نے اس سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے بیرسٹر سلطان کو کم ووٹ دے کر دراصل عمران خان پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے جو عمران خان اور بیرسٹر سلطان کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔