30 مارچ ، 2015
کراچی.......اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے اعلان کیا ہے فرسٹ ایئر کے امتحانات کے لئے فارم داخل کرانے والے 7امیدواروں کے امتحانی فارم ان کی میٹرک کی سند جعلی ہونے کے انکشاف پر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جن امیدواروں کے امتحانی فارم منسوخ کئے گئے ہیں ان کی میٹرک کی سند کی تصدیق کے لئے لکھے گئے خط کے جواب میں متعلقہ بورڈز نے انہیں جعلی قرار دیا ہے، جس پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ جن امیدواروں کے امتحانی فارم منسوخ کئے گئے ہیں ان میں گورنمنٹ پریمئرکالج (ایوننگ) کے کامرس گروپ کے اویس احمد صدیقی ولد پرویز احمد صدیقی رول نمبر 302340، جوہر کالج آف آئی ٹی اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے پری انجینئرنگ گروپ کے سید حماد مجید ولد سید کامل مجیب رول نمبر 316065، گورنمنٹ سٹی کالج (مارننگ) کے پری انجینئرنگ ہی کے مبین احمد ولد محمد احمد رول نمبر 304187، اسی کالج اور اسی گروپ کے حمزہ اسلم ولد محمد اسلم رول نمبر 303231، خاتونِ پاکستان گورنمنٹ کالج کی پری انجینئرنگ ہی کی کرن رائو بنت محمد اعجاز احمد راجپوت رول نمبر 441577، غازی فائونڈیشن کالج کی ہیومنیٹیز گروپ کی ماہا خان بنت محمد اکرم خان رول نمبر 640217 جب کہ حاجی عبداللہ ہارون گورنمنٹ کالج کے کامرس گروپ کے نعمان علی خان ولد رسول زادہ رول نمبر 909777شامل ہیں۔ ان تمام امیدواروں کو بورڈ کی جانب سے کئے گئے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔