پاکستان
30 مارچ ، 2015

پی ٹی آئی رہنمائوں میںکردار نام کی کوئی چیز نہیں، کنور نوید

پی ٹی آئی رہنمائوں میںکردار نام کی کوئی چیز نہیں، کنور نوید

راچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور این اے 246کی ضمنی نشست پر نامز دحق پرست امیدوار کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے رہنمائوں میں کریکٹر نام کی کوئی چیز نہیں ہے، سیاست میں تنقید ہوتی ہے لیکن اس کے اپنےآداب اور رویئے ہوتے ہیں بازاری لوگوں کی طرح سے سیاست میں باتیں نہیں ہوا کرتی،پی ٹی آئی اور عمران خان ان کے پاس جھوٹے وعدوں اور خراب کردار کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی نے دوسری مرتبہ کراچی پر قبضہ کی کوشش کی ہے ، پہلی مرتبہ طالبان کی حمایت سے کی تھی ، کراچی کے لوگ جانتے ہیں 2012ء ، 2013ء میں بھی طالبان کے ذریعے ایم کیوایم کو ہاتھ پائوں باندھ کر الیکشن میں دھکیل دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود عوام نے ایم کیوایم کو اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرایا، این اے 246میں شامل لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا سے گزشتہ چھ ماہ کے ودران ایم کیوایم کے چھ سو سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے ، ایسے کارکنان جن پر کسی قسم کے کوئی کیس تک نہیں ہیں وہ بھی اپنے گھروں میں نہیں سورہے ہیں۔کوشش کی جارہی ہےکہ بیساکھیوں پر سوار ہوکرکراچی میں ایم کیوایم سے مینڈیٹ چھینا جائے، 2013ء کے انتخابات کے بعد کراچی کی چار نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوئے ہیں جن میں چاروں حق پرست امیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں ، چاروںضمنی انتخاب کے دوران میں فوج پولنگ بوتھ کے اندر موجود تھی اور چاروں الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرسی ای اسی کے انچارج وسیم اختر ، ارکان اسمبلی ریحان ہاشمی ، آصٖف حسنین اور جمال احمد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کنور نوید جمیل نے کہاکہ پی ٹی آئی یہاں سے الیکشن لڑے گی تو الطاف حسین نے انھیں بڑی فراخدالانہ پیشکش کی کہ آیئے اور آپ جمہوری انداز میں مقابلہ کیجئے۔دوسری طرف عمران خان نے کراچی کے لوگوں کو زندہ لاشیں کہا اور الطاف حسین کیلئے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئے ، کبھی عمران خان نوازشریف ، آصف زرداری کو گالی گفتار دینا شروع کردیتے ہیں ۔ کبھی پولیس والوںدہمکیاں دیتے ہیں کہ کارکن کو پکڑا تو خود پھانسی دوں گا یہی انداز اورلہجہ ان کے تمام رہنمائوں اور لیڈروں میں ہے ،مہذب معاشرے میں اس قسم کی باتیں نہیں ہوتی ہیں،ہمیںجمہوریت کا سبق سکھانے والے پی ٹی وی پر حملے میں ملوث ہیں ۔ تحریک انصاف اور عمران خان طالبان کا پولیٹیکل ونگ ہے اگر کوئی ڈرون حملہ ہوتا ہے تو اس پر سب سے پہلے عمران خان اس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے ہی طالبان کی حمایت میں درہ خیبر پر افغانستان سے آنے والا راستہ بند کیا تاکہ طالبا ن کو ریلیف ملے، آج عارف علوی بڑی بڑی باتیں کررہے ہیں ان سے پوچھا جائے کہ این اے 250سے جہاں سے انہیں اسٹیبلشمنٹ نے کامیاب کرایا، وہاں وہ کتنی بار گئے ، ایوان میں کتنی مرتبہ آواز اٹھائی ہے اور ان کے ایم پی ایز انہوں نے کتنی مرتبہ سندھ اسمبلی میں کراچی کے مسائل کیلئے آواز اٹھائی ہے۔

مزید خبریں :