پاکستان
30 مارچ ، 2015

پاکستانی طلبہ کسی سے پیچھے نہیں،نثار کھوڑو

راچی ......اسٹاف رپورٹر....... دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دوسرا جلسہ تقسیم اسناد پیر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو تھے۔ جلسہ تقسیم اسناد میں 373 طلبہ میں بیچلرز اور ماسٹرز کی اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی پر 3 طلبہ کو طلائی اور 9 کو نقرئی میڈلز بھی دیئے گئے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کسی سے پیچھے نہیں بس انہیں مناسب حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت محکمہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور موجودہ دور میں سندھ میں جامعات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی خدمت کریں گے۔ اس موقع پر دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے بھی خطاب کیا اور یونیورسٹی کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی۔

مزید خبریں :