کھیل
31 مارچ ، 2015

بنگلا دیش کیخلاف سیریز : قومی ٹیم کاتربیتی کیمپ 6اپریل سے لگایا جائیگا

بنگلا دیش کیخلاف سیریز : قومی ٹیم کاتربیتی کیمپ 6اپریل سے لگایا جائیگا

لاہور ......سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کی سربراہی میں قائم ہونے والی پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ایک دو روز میں ہو گا جبکہ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے کیمپ 6 اپریل سے لگایا جا ئیگا ۔چیف سلیکٹر ہارون رشید کے مطابق وہ سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان سےرابطہ کر کے ایک دو روز میں کمیٹی کا اجلاس طلب کر ینگے جس میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے کھلاڑیوں کو حتمی شکل دی جا ئیگا جبکہ کیمپ 6 اپریل سے لگایا جا ئیگا ۔ ہیڈ کوچ وقار یونس ان دنوں سڈنی میں اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں وہ 5 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچنگ اسٹاف بھی 5 اپریل کو ہی لاہور پہنچے گا۔

مزید خبریں :