پاکستان
31 مارچ ، 2015

کراچی میں 28 اپریل سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحانات

کراچی میں 28 اپریل سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحانات

کراچی.........کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحانات 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔ امتحانات میں جعل سازی روکنے کے لیے پہلی بار کمپیوٹرائزڈ ایڈمٹ کارڈ متعارف کرائے گئے ہیں۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے پرچوں کا آغاز28 اپریل سے ہورہا ہے جو 20 مئی تک جاری رہیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں امتحانات 22 مئی سے 12 جون تک ہوں گے۔ کراچی انٹر بورڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ پہلی بار کمپیوٹرائزڈ ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جائیں گےجس میں طلبہ کی تصویر اسکین شدہ ہوگی جبکہ ایڈمٹ کارڈ میں خاص بار کوڈ بھی ہوگا اور سینٹر کا نام بھی درج ہوگا جس سے سینٹر تبدیل نہیں کیا جاسکے گا۔ دوسری طرف کنٹرولر امتحانات نے طلبہ کو امتحانات کی تیاری پانچ سالہ پرچے سے نہ کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پرچے پورے کورس سے بنائے جائیں گے۔پریس کانفرنس میں چیئرمین انٹر بورڈ نےطلبہ کی سہولت کے لیے انٹر بورڈ کی6 برانچیں شہر کے مختلف علاقوں کے نجی بینک میں قائم کرنے اورہیلپ لائن کال سینٹر کا آغاز کرنے کی خوشخبری سنائی ہے۔

مزید خبریں :