31 مارچ ، 2015
کراچی....... پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے جدید ترین چار جی ایوو وائرلیس براڈ بینڈ سروس کوفیصل آباد تک وسعت دے دی ہے۔اس تیز رفتار وائرلیس سروس کے آغاز سے فیصل آباد کے رہائشیوں کو پی ٹی سی ایل کی تیز ترین وائرلیس براڈ بینڈ سروس سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔اگست 2014 ء میں آغاز کردہ چار جی ایوو پاکستان کی تیز تر ین وائر لیس براڈ بینڈ سروس ہے جو 36Mbps پر کنیکٹویٹی فراہم کرتی ہے۔ افتتاحی تقریب میںفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر،انجینئر رضوان اشرف مہمانِ خصوصی تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے چیف کمرشل آفیسر عدنان شاہد نے کہا: ’’ جدید ترین آئی سی ٹی سروسز کی فراہمی ہمیشہ پی ٹی سی ایل کی کاوِش رہی ہے۔ فیصل آباد کا شمار پاکستان کے اہم صنعتی مراکزمیں ہوتا ہے ، اور پی ٹی سی ایل چار جی وائرلیس براڈ بینڈ کی وسیع اور تیز رفتار رسائی کاروباری اور عمومی طبقوں کے صارفین کے لیے مواقع اور توسیع کی نئی راہیں ہموار کرے گی۔ہمیں یقین ہے کہ صارفین کی بڑی تعدادجو کہ اب تک انٹرنیٹ کی دنیا سے دور ہیں ہماری مصنوعات اپنائے گی۔چار جی ایوو سروس باسہولت ڈانگلزاور مائی فائی کلاؤڈ میں دستیاب ہے جو کہ بہترین انٹرنیٹ سروس، تیز تر ویب براؤزنگ، ایچ ڈی ویڈیو اسٹریمنگ، ڈاؤن لوڈ اور اَپ لوڈ ا فراہم کرتی ہے۔پی ٹی سی ایل کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ بزنس زون سینٹرل، نعیم شہباز الحق نے کہا ریجن میں چار جی ایوو کی لانچنگ اس بات کی مظہر ہے کہ پی ٹی سی ایل ملک کے ہر کونے میں بہترین کنیکٹیویٹی سلوشنز مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے،یہ سروس صارفین کو زیادہ با اختیار بنانے اور فائدہ بہم پہنچانے میں مدد دے گی۔پی ٹی سی ایل کے ریجنل جنرل منیجر فیصل آباد ، محمد ابرار چوہدری نے کہا :’’چارجی ایوو کے آغاز کا مقصد ہے کہ صارفین کی زندگی میں ہماری نئی ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کے ساتھ آسانی فراہم کی جائے ۔صارفین کی ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی دن بدن بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی سی ایل انکی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کو شاں ہے۔ چار جی ایوو کلاؤڈ ڈیوائسز کی سہولت، وائی فائی استعداد اور تیز انٹرنیٹ براؤزنگ سے بے مثال سروس حاصل ہوگی جس سے پی ٹی سی ایل کے وائرلیس ایوو براڈ بینڈ نیٹ ورک سے بیک وقت 10 وائی فائی ڈیوائسز منسلک ہوسکتے ہیں۔