01 اپریل ، 2015
کراچی........محصور پاکستانیوں کو عدن سے جبوتی پہنچانے والے چینی بحری جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں ملی۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اجازت ملتے ہی پاکستانیوں کو لانے کیلئے طیارہ جبوتی روانہ کردیا جائے گا۔ ائیر لائن ذرائع کے مطابق ائیرکرافٹ اے 7003 جبوتی روانگی کے لئے تیار ہے تاہم عدن پورٹ اتھارٹیز نے تاحال چائینز جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی ہے۔ واضح رہے کہ عدن ائیر پورٹ کی تباہی کے بعد چین کا بحری جہاز پاکستانیوں کو عدن سے جبوتی منتقل کرنے کیلئے پہنچا تھا تاکہ وہاں سے پی آئی اے کا طیارہ اُنہیں وطن واپس لا سکے۔ پاکستانی حکام کے مطابق چین کے بحری جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت ملتے ہی پی آئی اے کی خصوصی پروازکو روانہ کیا جائے گا۔ ائیرلائن ذرائع نے جیو نیوزکو بتایا کہ یمن میں پھنسے 203پاکستانیوں نےامیگریشن کے لیے رجسٹریشن کروائی تھی۔جس میں سے 178کی امیگریشن مکمل ہوچکی ہے،عدن میں امیگریشن کرانے والے پاکستانیوں مین 32کا تعلق اسلام آباد،60کا لاہور،13 پشاور، 55 کا کراچی اور ایک مسافر کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔