دنیا
02 اپریل ، 2015

ایران اورعالمی طاقتوں کےدرمیان جوہری مذاکرات کامیاب

ایران اورعالمی طاقتوں کےدرمیان جوہری مذاکرات کامیاب

جنیوا....... ایران اورعالمی طاقتوں کےدرمیان جوہری مذاکرات کامیاب ہوگئے۔یورپی خارجہ پالیسی چیف کے مطابق ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام اور پابندی ہٹانے پر بنیادی سمجھوتہ طے پا گیا ہے ،جوہری معاہدےکےاہم نکات پراتفاق ہواہے۔یورپی خارجہ پالیسی چیف کا مزید کہنا ہے کہ ایران کےساتھ جوہری معاہدےپراقوام متحدہ میں ووٹنگ ہوگی،ایران کو یورینیم افزودگی کی شرح کم کرنا ہوگی۔ ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف کا کہنا ہے کہ ایران کےجوہری تنازع کاحل تلاش کرلیاگیا ہے جس کے معاہدے کی دستاویزات 30جون تک تیار کی جائیں گی۔

مزید خبریں :