02 اپریل ، 2015
نیروبی.......کینیا کی یونیورسٹی میں شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں 70افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4دہشت گرد بھی مارے گئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کینیا میں شدت پسندتنظیم الشباب نے یونیورسٹی پر حملہ کیا جس میں ہلاک افرادکی تعداد70 ہوگئی۔واقعہ علی الصبح پیش آیا جس میں شدت پسند گارڈز پر فائرنگ کرتے ہوئے کیمپس میں داخل ہو گئے تھے اور متعدد طالبعلموں کو یرغمال بنالیا تھا۔پورا دن وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔تاہم سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ۔واقعے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔