03 اپریل ، 2015
ساؤ پالو......برازیل کے شہر ساؤ پالو میں ہیلی کاپٹر گھر پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں پائلٹ سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر ساؤ پالو میں ایک گھر پر گرا ۔ حادثے میں پائلٹ اور ہیلی کاپٹر میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر گرنے سے گھر کی چھت مکمل طورپر تباہ ہو گئی اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا ۔ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت گھر میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔