دنیا
03 اپریل ، 2015

امریکی سمندر میں 66دن تک پھنسے رہنےوالےشخص کو بچالیاگیا

امریکی سمندر میں 66دن تک پھنسے رہنےوالےشخص کو بچالیاگیا

نیویارک.........امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے سمندر میں 66 دن تک لاپتہ رہنے والے شخص کو باحفاظت نکال لیا گیا۔ لاپتہ ہونے والا 37 سالہ شخص جنوبی کیرولینا کا رہائشی ہے،جو 66 دن تک شمالی کیرولینا کے سمندر میں اپنی ٹوٹی ہوئی کشتی پر موجود رہا۔اس دوران وہ کچی مچھلی اور بارش کا پانی پی کر گزارہ کرتا رہا۔66 دن بعد جرمنی کی کشتی نے اسے ڈھونڈ نکالا،اور امریکی کوسٹ گارڈ کو اطلاع دی، ملنے کے بعد امریکی کوسٹ گارڈ نے اسے طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کر دیا۔37سالہ شخص کو 29 جنوری کو آخری بار دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :