03 اپریل ، 2015
ٹیکساس........ٹیکساس کے شہری کو پاکستان آکر القاعدہ میں شمولیت اختیار کرنے اور دہشتگردوں کی معاونت کے الزام میں واپس امریکا پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ mohanadمحمود ال فارخ زمانہ طالبعلمی سے ہی انتہا پسند سوچ رکھتا تھا اور آن لائن القاعدہ کے جہادی رہنماؤں کی وڈیوز دیکھتا تھا۔ سال 2006میں جب وہ کینیڈا کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا۔ اس نے اپنے کلاس فیلو فرید امام اور ایک اور شخص کے ساتھ کینیڈا سے پاکستان جانے کی بات کی اور وہاں جاکر افغانستان میں امریکی فوجیوں کیخلاف تربیت دینے کا منصوبہ بنایااور کوئی اطلاع دیے بغیر ہی کینیڈا سے کراچی چلا گیا ۔تاہم ال فارخ کا کہنا ہے کہ وہ مارچ 2007میں کاروبار کے سلسلے میں پاکستان گیاتھا ۔تاہم اس کے ساتھی فرید امام نے عدالت کو بتایا کہ وہ شہادت کے راستے پر تھے فرید امام پر الزام ہے کہ اس نے دہشتگردوں کو تربیت دی اور نیویارک سب وے سسٹم پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والو ں کو تربیت دی۔