دنیا
03 اپریل ، 2015

شام جانے والا برطانوی خاندان ترکی میں پکڑا گیا

شام جانے والا برطانوی خاندان ترکی میں پکڑا گیا

استنبول ......شام جانے والا برطانوی خاندان ترکی میں پکڑا گیا ۔ ان میں ایک نوجوان وحید احمد لیبر پارٹی کے کونسلر شکیل احمد کا بیٹا ہے۔ روچ ڈیل Rochdale برطانیہ سے تعلق رکھنے والے خاندان کے 9 افراد ترکی کے راستے شام جارہے تھے ، جنہیں ترک سیکیورٹی اہلکاروں نے سرحدی علاقے سے حراست میں لے لیاہے ۔ ان میں 3 مرد ،2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں ۔ قافلے میں شامل 21 سالہ وحید احمد نے بتایا کہ وہ برطانوی لیبر پارٹی کے قابل احترام کونسلر شکیل احمد کا بیٹا ہے ۔ کونسلر شکیل احمد ایک بیکری کی ڈلیوری وین کے ڈرائیور ہیں ۔ انہوں نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ وہ اس اطلاع سے سخت پریشان اور صدمے میں ہیں کہ ان کے بیٹے پر انتہا پسند ہونے کا شبہ کیا جارہا ہے ۔ شکیل احمد کا کہنا ہے کہ جہاں تک انہیں علم ہے پکڑے گئے لوگ چھٹیاں منانے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ لوگ جلد از جلد برطانیہ واپس آئیں تاکہ اصل حقیقت کا علم ہوسکے۔

مزید خبریں :