03 اپریل ، 2015
نیویارک ......اقوام متحدہ کا دعوی ہے کہ داعش میں شامل ہونے والے دنیا کے ایک سو ممالک کے جہادیوں کی تعداد 25ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔ اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق عراق ، شام اور دیگر ممالک میں سرگرم اسلامک اسٹیٹ میں 2014 ء کے وسط سے لے کر 2015 ءمارچ کے دوران اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہونے والے غیر ملکی عسکریت پسندوں کی تعداد میں71 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اس طرح عراق اور شام ہزاروں غیر ملکی جنگجوؤں کیلئے ’دہشتگردی کی ایسی بین الاقوامی تربیت گاہ کی حیثیت رکھتے ہیں‘ جیسا کہ 1990 ءکی دہائی میں افغانستان ہوا کرتا تھا۔اقوام متحدہ کو خدشہ ہے کہ عراق اور شام میں اسلامک اسٹیٹ گروپ کی فوجی شکست، دنیا بھر میں متشدد دہشتگردوں کے پھیلاؤ پر غیر ارادی طور پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔اوراس امر کا بھی قوی امکان ہے کہ لوٹنے والے جہادیوں کو مجرم پیشہ نیٹ ورکس اپنے گینگ میں بھرتی کر لیں۔