03 اپریل ، 2015
راچی......کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے رہنے والوں نے عبدالرحمان میمن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بند کردیا ہے۔ ایف آئی اے نے عبدالرحمان کو سانحہ بلدیہ کا مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا سمجھ کر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔عبدالرحمان میمن کے بھائی کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان بھولا اور عبدالرحمان میمن دونوں کی ولدیت عبدالستار ہے اور دونوں کا تعلق بلدیہ ٹاؤن سے ہی ہے،عبدالرحمان میمن کاروباری شخص ہے جس کا ایئرپورٹ پر آنا جانا رہتا ہے۔